Dec ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ایرانی کیوی فروٹ کی طلب میں اضافہ

رواں سال کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی صوبے مازندران سے اسی ہزار ٹن کیوی فروٹ ہندوستان برآمد کیے گئے۔

صوبہ مازندارن کے ایوان صنعت اور تجارت کے سربراہ عبداللہ مہاج  نے  ہفتہ کے روز شہر ساری میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
 اب تک مازنداران میں کاشت کیے جانے ایک لاکھ ٹن کیوی فروٹ بیرون ملک میں برآمد کیے جا چکے ہیں جن میں اسّی ہزار ٹن چابہار پورٹ کے ذریعے ہندوستان بھیجے گئے ہیں۔
مہاجر نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران مازندران میں کیوی فروٹ کی پیداوار، گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنی ہوگئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ سال کے دوران، ایک لاکھ چالیس ہزار ٹن کیوی فروٹ برآمد کیا ہے جن کی مالیت نو لاکھ ستر ہزار ڈالربتائی جاتی ہے۔