Feb ۰۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • حافظ سعید کی نظر بندی پر ہندوستان کا ردعمل

ہندوستان نے حافظ سعید کی نظربندی پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کارروائی بہت پہلے ہونی چاہئے تھی۔

ہندوستان میں امور داخلہ کے وزیرمملکت کرن رجیجو نے بین الاقوامی برادری سے پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر نے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ حافظ سعید کے خلاف کارروائی بہت پہلے ہی ہوجانی چاہئے تھی۔

حکومت پاکستان کی طرف سے کئی ملکوں کو مطلوب انتہاپسند حافظ سعید کو نظر بند کئے جانے پر رجیجو نے کہا کہ ہندوستان سعید کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان پر بہت پہلے سے دباو ڈال رہا تھا۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے حکومت پاکستان پردباو ڈالیں۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کو فورتھ شیڈیول میں شامل کرتے ہوئے 6 ماہ کے لیے گھر میں نظر بند کردیا، حافظ سعید کو جامعہ قادسیہ چوبرجی میں نظربند کیا گیا ہے جب کہ ان کی جماعت اور فلاحی تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو بھی 6 ماہ تک زیرمشاہدہ رکھا جائے گا۔

 

ٹیگس