May ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا کیسز میں روزانہ رکارڈ اضافہ

ہندوستان میں مسلسل تیسرے روز بھی کورونا کے چھے ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن کے بعد متاثرین کی تعداد تقریبا ایک لاکھ بتیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مرکزی وزارت صحت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ چھے ہزار سات سو سڑسٹھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد اب تک ایک لاکھ اکتیس آٹھ سو اڑسٹھ تک پہنچ گئی ہے-

ہندوستانی وزارت صحت نے اتوار کو اپنے تازہ ترین اعداد و شمارے میں بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں ایک سو سینتالیس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

اس درمیان ہندوستان میں کورونا کے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی چون ہزار چار سو سے زیادہ بتائی جا رہی ہے- ہندوستان میں کورونا سے سب سے زیادہ متأثر ریاست مہاراشٹرا ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد سینتالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے- مہاراشٹرا کے بعد ریاست تمل ناڈو گجرات اور دہلی بالترتیب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستیں ہیں۔

ٹیگس