Jul ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کورونا کا قہر جاری ایک دن میں 22771 افراد مبتلا

ہندوستان میں کورونا وائرس روز بروز شدید شکل اختیار کرتا جارہا ہے اورگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 22771 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 22771 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 648315 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس سے 442 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 18655 ہوگئی ہے تاہم اسی عرصہ کے دوران کورونا سے 14335 مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد اس ملک میں مجموعی طور پر394227 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ہندوستان میں کورونا وائرس سے ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 192990 اور مرنے والوں کی تعداد 8376 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دوسرے نمبر پر تامل ناڈو میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور اب تک 1385 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ٹیگس