Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا راج

گزشتہ روز ہندوستان میں 24 ہزار879 کیسز سامنے آ ئے تھے جس کے بعد آج26 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جو بدستور خطرے کی گھنٹی ہے۔

ہندوستان میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے دوران پہلی مرتبہ ایک دن میں کورونا کے 26 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26 ہزار506 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 793802 ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 475 افراد کے ہلاک ہو جانے سے اب تک21 ہزار 604 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 95 ہزار513 افراد اس ملک میں کورونا سے صحت یاب ہو‏ئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے نہ صرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 93 ہزار 533 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 57 ہزار 494 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 46 لاکھ 11 ہزار 54 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 647 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 72 لاکھ 24 ہزار 985 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Group1 Invite link

https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

Group2 Invite link

https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

ٹیگس