Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں زہریلی شراب نے 80 افراد کی جان لی

ہندوستان کی ریاست پنجاب میں زہریلی شراب اور سینیٹائزر پینے سے مرنے والوں کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہندوستان کی ریاست پنجاب کے تین اضلاع میں یہ ہلاکتیں گزشتہ چند روز کے دوران ہوئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس سلسلے میں پچیس افراد کو حراست میں لیا ہے۔ موصولہ رپورٹیں یہ بتاتی ہیں کہ ترن تارن ضلع میں ترسٹھ، امرتسر میں بارہ اور گورداسپور میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے۔

حالیہ دنوں میں دیگر اموات پر بھی شبہ ظاہر کیا گیا تھا لیکن اس حوالے سے کچھ ثابت نہیں ہوسکا کیونکہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ہندوستان میں سیکڑوں افراد ہرسال زہریلی شراب پینے کے سبب اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس