Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے فعال معاملات میں کمی

ہندوستان میں پہلی بار کورونا کے فعال معاملات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت نے بدھ کی صبح اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اکیاون ہزار سات سو اڑتالیس افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور اکیاون ہزار سات سو چھے مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوئے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا آنے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد شفایاب ہونے والوں سے کم رہی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بارہ لاکھ بیاسی ہزار دو سو سولہ ہوگئی اور فعال معاملات کی تعداد پانچ لاکھ چھیاسی ہزار دو سو چوالیس رہ گئی ہے ۔اس دوران کورونا کے مزید آٹھ سو ستاون افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد انتالیس ہزار سات سو پچانوے ہوگئی۔
ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کا تناسب دو اعشاریہ صفر نو فیصد اور شفایاب ہونے والوں کی شرح سڑسٹھ اعشاریہ ایک نو فیصد بتائی گئی ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

 

ٹیگس