Aug ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری ایک دن میں 886 ہلاک

ہندوستان میں ایک دن میں دوسری بار کورونا وائرس کے ریکارڈ تقریبا 61 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا نے آج ہفتہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی دن میں کورونا وائرس میں مزید 61 ہزار537 افراد مبتلا ہوئے جس سے کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر20 لاکھ 88 ہزار611 ہو گئی ہے اور 886 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد42 ہزار518 تک جا پہونچی۔

ہندوستان میں کورونا سے صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 900 افراد کے شفایاب ہونے کے بعد صحتت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 87 ہزار 5 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صحت اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے لئے 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو 890.32 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کر دی ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس