Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان، ایک روز میں ایک ہزار افراد کورونا سے ہلاک

ہندوستان میں کورونا کی وبا کے بڑھتے خطرے کے درمیان اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔

ہندوستانی میڈیا نے صحت و خاندانی بہبود کی ترقی کی وزارت کی جانب سے آج پیر کو رپورٹ دی ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا میں مزید 62 ہزار 64 افراد مبتلا ہوئے جس سے کل مبتلا افراد کی تعداد بڑھ کر 22 لاکھ 15 ہزار 74 ہو گئی ہے۔

اسی مدت میں مزید ایک ہزار 7 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 44 ہزار 386 ہو گئی۔ تاہم ہندوستان میں کورونا سے شفایاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار859 لوگ انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 15 لاکھ 35 ہزار743 ہو گئی ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر بدستور ریاست مہاراشٹر ہے جہاں مزید 390 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 17 ہزار757 ہو گئی۔

ٹیگس