Aug ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ یومیہ پچاس ہزار کورونا کیسز کا سلسلہ جاری

ہندوستان میں کورونا کی وبا کے سبب ہلاک شدگان کی تعداد 45 ہزار 257 ہو گئی۔

ہندوستانی میڈیا نے صحت و خاندانی بہبود کی ترقی کی وزارت کی جانب سے آج منگل کو رپورٹ دی ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا میں مزید 53 ہزار 601 افراد مبتلا ہوئے جس سے کل مبتلا افراد کی تعداد بڑھ کر 22 لاکھ 68 ہزار 675 تک جا پہونچی ہے۔

اسی مدت میں مزید 8 سو71 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 45 ہزار 257 ہو گئی۔ تاہم ہندوستان میں کورونا سے شفایاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار746 لوگ انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 15 لاکھ 83 ہزار489 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر سے 7 لاکھ 36 ہزار جانیں لے گیا۔ امریکا میں اموات ایک لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ہو گئیں۔ برازیل میں ایک لاکھ ایک ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ مختلف ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے 2 کروڑ 14 لاکھ مریضوں میں سے ایک کروڑ 29 لاکھ سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ٹیگس