Apr ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا بے قابو

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے وحشتناک حدتک شدت اختیار کرلی ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو لاکھ پچانوے ہزار سے زائد نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چھپن لاکھ سولہ ہزار ایک سو تیس ہوگئی ۔

ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے دو ہزار تئیس افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ بیاسی ہزار پانچ سو ترپن ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں کورونا کی نئی لہر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کے اکیس لاکھ ستاون ہزار پانچ سو اڑتیس ہوگئی ہے۔

ٹیگس