May ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کی شدت برقرار

ہندوستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تین دن کی گراوٹ کے بعد بدھ کو ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے تین لاکھ بیاسی ہزار تین سو پندرہ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان میں دو مئی کو، تین لاکھ بانوے ہزار، تین مئی کو تین لاکھ اڑسٹھ ہزار اور چار مئی کو تین لاکھ ستاون ہزار نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا تھا۔
کورونا کے یومیہ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان بدستور سب سے اوپر چل رہا ہے۔

ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دو کروڑ چھے لاکھ ، پینسٹھ ہزار ایک سو اڑتالیس ہوگئی ہے جبکہ ایک کروڑ انہتر ہزار ایک سو اڑتالیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید تین ہزار سات سو اسّی افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ چھبیس ہزار ایک سو اٹھاسی ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد چونتیس لاکھ ستاسی ہزار دو سو انتیس ہے ۔

ٹیگس