ہندوستان: جے پور میں حجاب کے خلاف بی جے پی لیڈران کے بیانات، مسلم طالبات کا احتجاج، حجاب کو فخر قرار دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i430105-ہندوستان_جے_پور_میں_حجاب_کے_خلاف_بی_جے_پی_لیڈران_کے_بیانات_مسلم_طالبات_کا_احتجاج_حجاب_کو_فخر_قرار_دیا
ہندوستان میں بی جے پی نے ایک بار پھر حجاب کو نشانہ بنایا ہے، اس بار راجستھان میں حجاب کے خلاف بیان دیئے ہیں۔
(last modified 2026-11-13T21:13:54+00:00 )
Jan ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: جے پور میں حجاب کے خلاف بی جے پی لیڈران کے بیانات، مسلم طالبات کا احتجاج، حجاب کو فخر قرار دیا

ہندوستان میں بی جے پی نے ایک بار پھر حجاب کو نشانہ بنایا ہے، اس بار راجستھان میں حجاب کے خلاف بیان دیئے ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ریاست راجستھان میں حجاب کے بارے میں بی جے پی کے مقامی لیڈران کے عجیب و غریب بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق راجستھان کے وزیر تعلیم مدن دلاور نے کہا ہے کہ وہ حجاب کے حامی یا مخالف نہیں ہیں بلکہ انہیں مقررہ یونیفارم پر عمل کرانا ہے۔ اسکولوں میں مقررہ یونیفارم میں آنا ہو گا ورنہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ طالبات کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔"

حجاب کے بارے میں بی جے پی کے ہی ایک دیگر لیڈرنے متنازع بیان دیا تھا جس پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا جس کے طول پکڑنے کے بعد ریاست کے وزیر تعلیم مدن دلاور نے آج مذکورہ بالا بیان دیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت، حکومت ہوتی ہے، وہ جانتی ہے کہ اس کے حکم کی تعمیل کیسے کرائی جاتی ہے۔

اس سے پہلے ریاست کے ایک اور وزیر ڈاکٹر کروڑی لال مینا نے اس سلسلے میں بڑا بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکولوں میں یکساں ڈریس کوڈ ہونا چاہیے۔

دریں اثنا، جے پور کے ایک بی جے پی ایم ایل اے، بالمکند آچاریہ نے بھی حجاب کے بارے میں ایک بیان دیا تھا جس کے خلاف مسلم طالبات نے زبردست احتجاج کیا تھا۔ مسلم طالبات نے حجاب کو اپنے لئے فخر قرار دیا اور بالمکند آچاریہ سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔