مودی حکومت نے معیشت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں:ملک ارجن کھڑگے
May ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
ہندوستان کی حزب اختلاف کی جماعت نے مودی حکومت پر معیشت تباہ کرنے اور جھوٹے دعوے کرنے کا الزام لگایا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت صرف اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ہندوستان کو دنیا کی چوتھی بڑی معیشت قرار دے رہی ہے، جبکہ حقیقت اس سے یکسر مختلف ہے۔ ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ گزشتہ گیارہ برسوں میں مودی حکومت نے معیشت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ ایک ویڈیو میں مختلف معروف اخباروں کی رپورٹس کا حوالہ دے کر دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بی جے پی حکومت نے اعداد و شمار کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا اور حقیقت کو چھپایا۔ ان کے مطابق حکومت معاشی عدم مساوات، صنعتی زوال، عوامی اداروں کی نجکاری، چھوٹے کاروبار کی تباہی اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل سے نظریں چرا رہی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان میں مودی حکومت ہر شعبے میں ہندوستان کی ترقی و پیشرفت کا دعوی کرتی ہے اور اب اس نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چوتھی بڑی اقتصادی طاقت بن گیا ہے۔
ٹیگس