ہندوستان: مہاراشٹر میں ایک پادری کی گرفتاری، کانگریس کا بی جے پی پر مذہبی انتہا پسندی اور سماجی تقسیم کا الزام
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i450921-ہندوستان_مہاراشٹر_میں_ایک_پادری_کی_گرفتاری_کانگریس_کا_بی_جے_پی_پر_مذہبی_انتہا_پسندی_اور_سماجی_تقسیم_کا_الزام
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں ایک پادری کی گرفتاری کے بعد کانگریس پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی اور سماجی تقسیم پر مبنی بی جے پی کا ایجنڈا مسلسل شدت اختیار کر رہا ہے۔
(last modified 2026-01-01T09:55:34+00:00 )
Jan ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: مہاراشٹر میں ایک پادری کی گرفتاری، کانگریس کا بی جے پی پر مذہبی انتہا پسندی اور سماجی تقسیم کا الزام

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں ایک پادری کی گرفتاری کے بعد کانگریس پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی اور سماجی تقسیم پر مبنی بی جے پی کا ایجنڈا مسلسل شدت اختیار کر رہا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں ایک پادری کی گرفتاری کے بعد کانگریس پارٹی کے رہنما کے سی وینو گوپال نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کا مذہبی انتہا پسندی اور سماجی تقسیم پر مبنی ایجنڈا مسلسل شدت اختیار کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں بی جے پی کے زیر اقتدار علاقوں میں اقلیتوں کے لیے روزمرہ زندگی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

پادری موصوف

 

کانگریس کے تنظیمی جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال نے مہاراشٹر میں کیرالہ کے ایک عیسائی پادری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں عیسائی برادری کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کے سبب منظم انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پادری کی فوری رہائی اور اس کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

واضح رہے کہ ایک تازہ واقعے میں بدھ کے روز مہاراشٹر کے ضلع امراوتی میں پولیس نے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے پادری فادر سدھیر ولیم کو 12 دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ان افراد پر الزام ہے کہ وہ لوگوں کو عیسائیت اختیار کرنے کے لیے مالی ترغیب دے رہے تھے اور اس عمل سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔