ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے سات سال مکمل، اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i454712-ہندوستان_کے_زیرانتظام_کشمیر_میں_دفعہ_370_کی_منسوخی_کے_سات_سال_مکمل_اپوزیشن_جماعتوں_نے_احتجاج_کا_اعلان
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کو سات سال مکمل ہونے پر پی ڈی پی اور اپنی پارٹی نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2026-08-16T07:55:59+00:00 )
Aug ۰۴, ۲۰۲۶ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے سات سال مکمل، اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کا اعلان

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کو سات سال مکمل ہونے پر پی ڈی پی اور اپنی پارٹی نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  سری نگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور اپنی پارٹی جیسی کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں نے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے سات سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو کشمیر کے تمام اضلاع میں پُرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے دفعہ 370 کی منسوخی کے سات سال پورے ہونے پر 5 اگست کو جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں پُرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر قیادت مرکزی حکومت نے پانچ اگست 2019 کو دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کردیا تھا۔ ان دفعات کے تحت ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کو خصوصی آئینی حیثیت حاصل تھی اور اس علاقے کے لوگوں کو ریاستی باشندہ ہونے سے متعلق خصوصی حقوق حاصل تھے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اسی دن ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کو دو حصوں میں بھی تقسیم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ کو الگ الگ مرکزکے زیر انتظام دو علاقوں میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔