ہندوستان: ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی، پولیس کارروائی پر وزیر داخلہ سے اپوزیشن کا بیان کا مطالبہ
ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کارروائی آج دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن اراکین پولیس کارروائی پر وزیر داخلہ سے بیان کا مطالبہ کر رہے تھے۔
سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں مانسون اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین دہلی کے جنتر منتر پر مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی پر وزیر داخلہ امت شاہ سے بیان کا مطالبہ کر رہے تھے، جس کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق لوک سبھا میں منگل کو جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی اپوزیشن اراکین نے نعرہ بازی شروع کردی۔ اپوزیشن اراکین دہلی کے جنتر منتر پر 20 جولائی کو مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے مسئلے پر وزیر داخلہ امت شاہ سے ایوان میں بیان دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس کے بعد ایوان میں شدید غور و غل شروع ہوگیا۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اراکین سے متعدد بار اپنی نشستوں پر واپس جانے اور وقفہ سوالات پرامن انداز میں چلنے دینے کی اپیل کی تاہم اپوزیشن نے احتجاج جاری رکھا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
پہلے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کی گئی لیکن دوبارہ کارروائی شروع ہونے پر بھی صورت حال معمول پر نہیں آ سکی۔ مسلسل شور و غل کے باعث اسپیکر نے ایوان کی کارروائی بدھ صبح 11 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔