ہندوستان: ریاست گجرات میں "چاندی پورہ" وائرس کا قہر جاری، اب تک 22 بچوں کی موت
ہندوستان کی ریاست گجرات میں "چاندی پورہ" وائرس کا قہر جاری ہے بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس وائرس کی زد میں آ کر اب تک 22 بچے لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان: ریاست گجرات میں "چاندی پورہ" وائرس سے مربوط 184 مشتبہ معاملات درج کیے گئے ہیں جن میں معائنے کے بعد 35 افراد میں چاندی پورہ وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
"چاندی پورہ" وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافے سے گجرات کی ریاستی حکومت کی تشویش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
گجرات کی حکومت نے مذکورہ وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ہیلتھ سسٹم کو الرٹ کردیا ہے۔
گجرات میں اب تک چاندی پورہ وائرس سے کم سے کم 22 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 7 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج سپر اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا گجرات کے وزیر صحت پرفل پانشریا نے کہا ہے کہ "چاندی پورہ وائرس کی فی الحال کوئی مخصوص دوا یا یقینی علاج دستیاب نہیں ہے۔ مریضوں کا علاج ان کی علامات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel