ہندوستان: منی پور میں ایک بار پھر تشدد، تین گاؤں حملوں کی زد میں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i456034-ہندوستان_منی_پور_میں_ایک_بار_پھر_تشدد_تین_گاؤں_حملوں_کی_زد_میں
ہندوستان کی ریاست منی پور کے حالات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور ایک بار پھر تشدد پھوٹ پڑا ہے۔
(last modified 2026-09-02T13:49:40+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: منی پور میں ایک بار پھر تشدد، تین گاؤں حملوں کی زد میں

ہندوستان کی ریاست منی پور کے حالات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور ایک بار پھر تشدد پھوٹ پڑا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں ایک بار پھر تشدد کے واقعات ہوئے ہیں اور حالات بگڑ گئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق یکم ستمبر صبح سویرے مسلح حملہ آوروں نے 3 لیانگمئی نگا گاؤوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران حملہ آوروں نے 30 سے زیادہ گھروں میں آگ لگا دی۔ اس واقعہ میں ایک مقامی باشندہ گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اضافی سیکورٹی فورسز کو موقع پر بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ منگل کے روز صبح تقریباً 4 بجے ٹاپون کھلن، ٹاپون کھنو اور ماکوئی پیپورام گاؤوں میں ہوا۔ حملہ آوروں نے پہلے فائرنگ کی اور اس کے بعد کئی گھروں اور دیگر املاک کو نذر آتش کر دیا۔ سیکورٹی فورسز کے موقع پر پہنچنے کے بعد بھی کئی گھنٹے تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے ’سینٹرل ریزرو پولیس فورس‘ (سی آر پی ایف) اور اس کی ’کوبرا یونٹ‘ اور منی پور پولیس کے اضافی اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے گاؤوں اور گردونواح میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ سرکاری افسران کے مطابق فائرنگ دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے تک جاری تھی۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel