May ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران، ایک لاکھ پندرہ ہزار نے کورونا کو مات دی

ایران میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ پندرہ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے جمعے کو اپنی ڈیلی پریس بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ ملک میں اب تک ایک لاکھ چودہ ہزار نو سو اکتیس افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جہانپور کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید دوہزار آٹھ سو انیس افراد کا اضافہ ہوا جن میں سے پانچ سو سینتالیس کو اسپتال میں داخل اور باقی کو ضروری معائنے اور ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چھیالیس ہزار چھے سو اڑسٹھ اور مرنے والوں کی تعداد سات ہزار چھے سو ستتر ہوگئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساٹھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ باسٹھ ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں تقریبا چھبیس لاکھ افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

ٹیگس