Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • دو جون کو ایران میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ملک میں ایک لاکھ تئیس ہزار ستّتر کورونا مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے ایران میں کورونا مریض کے نئے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے تین ہزار ایک سو سترہ نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے پانچ سو اکتالیس مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا ہے جبکہ دو ہزار پانچ سو چھیہتر ایسے تھے جو کورونا مریضوں کے ساتھ رابطوں میں تھے اور ان کے لئے احتیاطی تدابیر کی ضرورت تھی، اس طرح اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھکر ایک لاکھ ستاون ہزار پانچ سو باسٹھ ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر جہانپور کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چونسٹھ مزید مریضوں کی واقع ہوئی جس کے بعد ایران میں کورونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہزار نو سو بیالیس ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ترسٹھ لاکھ پچانوے ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے تین لاکھ اٹھہتر ہزار جاں بحق اور تقریبا انتیس لاکھ ستائیس ہزار سے زائد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے واپس گھروں کو جا چکے ہیں۔

ٹیگس