Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کی تازہ ترین صورت حال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دو ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ دو لاکھ پندرہ ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کو کورونا وائرس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کے دو ہزار دو سو باسٹھ نئے کیس سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک ہزار چار سو پچپن کو ایڈمیٹ کر لیا گیا ہے اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

ترجمانِ وزارت صحتکے مطابق ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد دو لاکھ باون ہزار سات سو بیس تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے  کے دوران ایک سو بیالیس مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بارہ ہزار چار سو سینتالیس ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کی ترجمان کے مطابق ایران میں کورونا کے اب تک دو لاکھ پندرہ ہزار پندرہ مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

دنیا میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ بیس لاکھ تین سو ستاسی تک پہنچ چکی ہے جن میں سے تقریبا پانچ لاکھ ستاون ہزار اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ ستر لاکھ سے زیادہ مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں اور صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج کر دئے گئے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوئن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ 

ٹیگس