Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • 109 سالہ ایرانی نے کورونا کو شکست دی

ایران میں 109 برس کا سن رسیدہ شخص کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد مکمل طور پر صحتیاب ہو گیا۔

ایران کے شہر کرمانشاہ میں کورونا میں مبتلا ہونے والے 109 سال کے شخص بالاخر جمعہ کے روز کورونا کو مغلوب کرنے میں کامیاب ہوا اور اسپتال سے ڈسچارج ہو کر خوشی خوشی اپنے گھر لوٹ آیا۔

ایران میں اب تک 90 سال سے زائد عمر کے کئی سن رسیدہ افراد کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک 2 لاکھ 52 ہزار720 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے کہ جن میں سے اب تک 2 لاکھ 15 ہزار 15افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ 31 ہزار 67 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 62 ہزار 889 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 47 لاکھ 1 ہزار 687 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 697 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 73 لاکھ 66 ہزار 491 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ

ٹیگس