Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کے نئے اعداد و شمار

ایران کی وزارت صحت نے ملک میں دو لاکھ پچھتر ہزار کے قریب کورونا کے مریضوں کے صحتیاب ہو نے کی خبر دی ہے۔

 ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بدھ کے روز بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار چھے سوستانوے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار تین سو اکتیس کو اسپتالوں میں ایڈمٹ اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے بتایا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ سترہ ہزار چار سو تراسی تک پہنچ گئی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک سو پچاسی مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد سترہ ہزار آٹھ سو دو ہو گئی ہے۔ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ چوہتر ہزار نو سو بتییس مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

ٹیگس