Aug ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۲ Asia/Tehran
  • ۱۱ اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے دو ہزار تین سو سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک مجموعا قریب دو لاکھ نواسی ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دو ہزار تین سو پینتالیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار دو سو انہتر مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری کے مطابق ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ اکتیس ہزار ایک سو نواسی تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک سو چوراسی مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد اٹھارہ ہزار آٹھ سو ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ اٹھاسی ہزار چھے سو بیس مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ 

ٹیگس