Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • ۱۲ اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا ڈھائی ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو لاکھ نوے ہزار سے زائد کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بدھ کے روز کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار، پانچ سو دس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار نواسی مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ تینتیس ہزار سات سو تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک سو اٹھاسی مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد اٹھارہ ہزار نو سو اٹھاسی ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ نوے ہزار دو سو چوالیس مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

ٹیگس