Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran

ایران کے شہر یزد کو ملک کا حسینیہ (امامباڑہ) کہتے ہیں جہاں ان دنوں موسم عزا کی بہار ہے اور جا بجا فرزند رسول، مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری و سوگواری کا سلسلہ جاری ہے۔ اہم بات یہ کہ عزاداری بڑے اور وسیع پیمانے پر تمام تر شکوہ و عظمت کے ساتھ ضرور ہوتی ہے تاہم اس میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام تر طبی ضابطوں کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے اور کورونائی محدودیتیں یہاں پر عظمتِ عزاداری کو کم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ اسی قسم کے مناظر ایران میں جابجا دیکھے جا سکتے ہیں۔

ٹیگس