Mar ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran

روایتوں میں ہے کہ ذکر خدا سے اپنے دلوں کو سکون بخشو۔ اس کی مثال ایران کے اہواز علاقے میں ایک اسپتال میں دیکھنے کو ملی جب کورونا میں مبتلا ایک مریض نے اپنے وارڈ میں مبتلا افراد کی شفایابی کے لئے قرآن مجید کی تلاوت شروع کر دی۔

مشرق نیوز کے مطابق ایران کے وزیر صحت کے مشاور علی رضا وہاب زادہ نے ٹوئٹ کیا کہ گزشتہ روز اہواز کے رازی اسپتال کے کورونا وارڈ کے آئی سی یو میں ایک عجیب منظر دکھائی دیا۔ کئی دنوں سے کوما میں رہنے والے ایک مریض نے نرس سے قرآن مجید مانگا اور اس کی تلاوت شروع کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریض نے اشارے سے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی مریضوں کی شفایابی کے لئے قرآن پڑھ رہا ہے۔

 

ٹیگس