May ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کی تازہ صورتحال

ایران میں کورونا کی نئی لہر میں یومیہ متاثرین اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کی وزارت صحت نے سنیچر کو ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے تیرہ ہزار پانچ سو چھیتر نئے مریضوں اور دو سو تراسی اموات کا اندراج کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران میں اب تک کورونا سے چھبیس لاکھ چالیس ہزار چھے سو ستر افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے چوہتر ہزار پانچ سو چوبیس افراد انتقال کرگئے اور بیس لاکھ  بانوے ہزار تین سو اکیاسی افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
ایران میں کورونا سے متاثرین کا پتہ لگانے کے لئے ایک کروڑ انہتر لاکھ انتیس ہزار چھے سو نو نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کے مطابق اب تک بارہ لاکھ چھیاسی ہزار سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز اور دو لاکھ باسٹھ ہزار چھے سو گیارہ افراد کو دوسرا ڈوز بھی دیا جاچکا ہے۔

ٹیگس