May ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • عالمی مقابلوں میں ایرانی ویمن ایتھلیٹ چھا گئی

ایران کی ویمن ایتھلیٹ ٹیم نے آذربائیجان میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں 7 تمغے حاصل کیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، ایران کی پری چہر شاہی نے ان مقابلوں میں سونے کے دو تمغے حاصل کیے۔ انہوں نے پہلے پندرہ سو میٹر کی ریس میں حصہ لیا اور مقررہ فاصلہ 4 منٹ 34 سیکنڈ اور 19 ملی سیکنڈ میں طے کرکے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
پری چہر شاہی 3000 میٹر کی ہرڈل ریس میں مقررہ فاصلہ 9 منٹ، 54 سیکنڈ اور 11 ملی سیکنڈ میں طے کرکے بارہ سال کے بعد ایرانی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنے میں کامیابی حاصل کی۔
ایک اور ایرانی خاتون ایتھلیٹ کژان رستمی نے 400 میٹر اور 200 میٹر کی ریس میں حصہ لیتے ہوئے بالترتیب سونے اور چاندی کے دو تغمے حاصل کیے۔
ایرانی ساناز امیری نے 100 میٹر کی ریس میں چاندی کا جبکہ 200 میٹر کی ریس میں کانسی کا تغمہ ایران کے نام کیا۔
سارنیا ساعدی نے تھری اسٹیپ جمپ دوسری اور لانگ جمپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

 

ٹیگس