ایران کے خلاف بڑی سازش ہوئی ناکام، آئی آر جی سی نے دہشت گرد تنظيم کو وقت رہتے کیا تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i435144-ایران_کے_خلاف_بڑی_سازش_ہوئی_ناکام_آئی_آر_جی_سی_نے_دہشت_گرد_تنظيم_کو_وقت_رہتے_کیا_تباہ
پاسداران انقلاب اسلامی فوج کی حمزہ سید الشہداء چھاونی نے اعلان کیا ہے کہ شمال مغربی سرحدوں پر ایک دہشت گرد تنظيم کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف بڑی سازش ہوئی ناکام، آئی آر جی سی نے دہشت گرد تنظيم کو وقت رہتے کیا تباہ

پاسداران انقلاب اسلامی فوج کی حمزہ سید الشہداء چھاونی نے اعلان کیا ہے کہ شمال مغربی سرحدوں پر ایک دہشت گرد تنظيم کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے ذرائع کے مطابق حمزہ سید الشہداء چھاونی سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گيا ہے کہ آئی آر جی سی کی بری  فوج نے منگل کی صبح شمال مغربی سرحدوں سے ایران میں در اندازی کی کوشش کرنے والی ایک انقلاب مخالف دہشت گرد تنظيم کو تباہ کر دیا۔

 بیان کے مطابق اس موقع پر ہونے والی جھڑپ میں اس دہشت گرد ٹیم کے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان کا ساز و سامان ضبط کرلیا گيا۔

حمزہ سید الشہداء چھاونی کے بیان میں عالمی سامراج کے ایجنٹوں کو ایک بار پھر خبردار کیا گيا ہے کہ اس چھاونی کے مجاہدوں کی بیداری اور فرض شناسی کی وجہ سے انہيں اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت اور سیکوریٹی کے خلاف ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔