ایران کے بیلسٹک میزائل ہدف پر لگے، اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس بنکر میں طلب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i437532-ایران_کے_بیلسٹک_میزائل_ہدف_پر_لگے_اسرائیلی_جنگی_کابینہ_کا_اجلاس_بنکر_میں_طلب
ایران کے حملوں کے بعد اسرائیل نے جنگی کابینہ کا اجلاس بنکر میں طلب کرلیا ہے۔
(last modified 2026-07-05T08:38:39+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران کے بیلسٹک میزائل ہدف پر لگے، اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس بنکر میں طلب

ایران کے حملوں کے بعد اسرائیل نے جنگی کابینہ کا اجلاس بنکر میں طلب کرلیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کا ہدف تل ابیب تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے ہیں ۔ 

اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کی تصدیق کی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کا ہدف تل ابیب تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے ہیں۔ 

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس بنکر میں طلب کرلیا جبکہ

ایران کے ساتھ ساتھ لبنان کے علاقوں سے بھی اسرائیل پر میزائل اور راکٹ داغے گئے ہیں ۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے سنے گئے۔ اسرائیلیوں کو تاحکم ثانی شیلٹر میں رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔