صیہونی حکام کی ہرزہ رسائی پر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ردعمل
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i441270-صیہونی_حکام_کی_ہرزہ_رسائی_پر_ایران_کی_سپاہ_پاسداران_انقلاب_اسلامی_کا_ردعمل
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے صیہونی حکام کی ہرزہ رسائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں سخت خبردار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۵:۲۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکام کی ہرزہ رسائی پر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ردعمل

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے صیہونی حکام کی ہرزہ رسائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں سخت خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: العالم نیوز چینل کے نامہ نگار نے جنرل سلامی سے سوال کیا کہ صیہونی حکام اور ان کے ذرائع ابلاغ ایران کے ایٹمی مراکز پر حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، سپاہ پاسداران کا کیا جواب ہے۔ جنرل سلامی نے ایران کے خلاف دھمکیوں کی طویل تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھمکیاں کوئی نئی نہیں ہیں تاہم ہم انہیں سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے کہا کہ دھمکیوں سے زیادہ اُس کا جواب اہم ہے جو میدان عمل میں سامنے آئے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت اگر ہمارے قومی مفادات پر دست درازی کرتی ہے تو ہمارا جواب سخت اور وسعت کے اعتبار سے غیر متوقع اور شدید ہوگا۔ جنرل سلامی کا کہنا تھا کہ ہمارا مشورہ یہ ہوگا کہ دیگر طاقتیں ہمارے بارے میں غلط فہمی کا شکار نہ ہوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کے حقائق کو سامنے سامنے رکھتے ہوئے اپنے فیصلے کریں۔