ہم روس کے ساتھ قریبی تعاون کا سلسلہ مزید قوت کے ساتھ آگے بڑھائیں گے: ایرانی وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i443407-ہم_روس_کے_ساتھ_قریبی_تعاون_کا_سلسلہ_مزید_قوت_کے_ساتھ_آگے_بڑھائیں_گے_ایرانی_وزیر_خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے "ایران کے یوم مسلح افواج" کی مناسبت سے ماسکو میں ایران کے سفیر کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔
(last modified 2025-07-22T02:22:52+00:00 )
Apr ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • ہم روس کے ساتھ قریبی تعاون کا سلسلہ مزید قوت کے ساتھ آگے بڑھائیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے "ایران کے یوم مسلح افواج" کی مناسبت سے ماسکو میں ایران کے سفیر کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ آج رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام روس کے محترم صدر جمہوریہ کے حوالے کیا۔ انہوں نے ولادیمیر پوتین سے اپنی ملاقات کو انتہائی تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران انتہائی اہم موضوعات پر غور کیا گیا۔ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے تعلقات کسی بھی دور میں اتنے مضبوط اور دوستانہ نہیں رہے جتنے آج ہیں۔ انہوں نے تہران اور ماسکو کے روابط کو باہمی احترام اور مفادات کی ضمانت کے بنیاد پر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کے بعد، ایران اور روس کے تعلقات اسٹریٹیجک نوعیت کے ہوگئے ہیں۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ تمام بین الاقوامی معاملات میں اپنے روسی دوستوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے اور یہ سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ "ایران کے یوم مسلح افواج" کی مناسبت سے منعقدہ اس تقریب میں روس کی مسلح افواج کے نمائندوں کے علاوہ ماسکو میں مقیم دیگر ممالک کے فوجی اتاشیوں نے بھی بڑے پیمانے پر شرکت کی۔