ایران نے یورپی ٹرائیکا کو کیا خبردار، ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کرے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i444683-ایران_نے_یورپی_ٹرائیکا_کو_کیا_خبردار_ایٹمی_توانائی_ایجنسی_کی_رپورٹ_کو_سیاسی_رنگ_دینے_کی_کوشش_نہ_کرے
ایران کا کہنا ہے کہ یورپی ٹرائیکا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی پر تہران کے جوہری پروگرام کے بارے میں منفی رپورٹ جاری کرنے کے لیے دباؤ بڑھا رہی ہے۔
(last modified 2025-05-31T13:58:34+00:00 )
May ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران نے یورپی ٹرائیکا کو کیا خبردار، ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کرے

ایران کا کہنا ہے کہ یورپی ٹرائیکا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی پر تہران کے جوہری پروگرام کے بارے میں منفی رپورٹ جاری کرنے کے لیے دباؤ بڑھا رہی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے سیاسی ذرائع نے المیادین ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ تین یورپی ممالک فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے تہران کے جوہری پروگرام پر منفی رپورٹ جاری کرنے کے لیے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی  پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دباؤ کی یہ مہم تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے تازہ ترین دور سے پہلے ہی شروع ہوئی تھی اور یہ مسلسل جاری ہے، جس سے بات چیت کے تعمیری  امکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایران کے خیر سگالی کے پیغامات کے باوجود یورپی ٹرائیکا کا ایجنسی پر دباؤ ڈالنا جوہری معاملے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کا واضح ثبوت ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان 12 اپریل سے اب تک جوہری مذاکرات کے پانچ دور ہو چکے ہیں اور توقع ہے کہ ایک نئے معاہدے تک پہنچنے کے مقصد سے مذاکرات کے لیے دوبارہ ملاقات ہو گی۔ دونوں ممالک یورینیم کی افزودگی کی سطح پر اختلافات کا شکار رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات میں خلل نہ ڈالیں۔