اسرائيل کی جارحیت کا مقابلہ جاری رکھیں گے ، عوام کی زندگی معمول پر لا رہے ہيں ، صدر ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i445137-اسرائيل_کی_جارحیت_کا_مقابلہ_جاری_رکھیں_گے_عوام_کی_زندگی_معمول_پر_لا_رہے_ہيں_صدر_ایران
پاکستان کے وزیر دفاع نے ایک بیان میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں ایران کی مکمل حمایت پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2026-08-01T12:58:28+00:00 )
Jun ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • اسرائيل کی جارحیت کا مقابلہ جاری رکھیں گے ، عوام کی زندگی معمول پر لا رہے ہيں ، صدر ایران

پاکستان کے وزیر دفاع نے ایک بیان میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں ایران کی مکمل حمایت پر تاکید کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے مہلک جواب کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ ہی ہماری کوشش ہے کہ عوام کی معمول کی زندگی میں کوئی خلل واقع نہ ہو۔صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے سماجی رابطے کے پیج پر لکھا ہے کہ غاصب اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انھوں نے لکھا ہے کہ ہم نے جنگ شروع نہیں کی ہے لیکن اسرائیلی جارحیت کا ملی وحدت کے ساتھ جواب دے رہے ہیں جس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

صدر ایران نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں ایرانی عوام کی بے مثال استقامت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے عوام اس معرکے میں بے مثال استقامت کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔

صدر ایران نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت کا تباہ کن جواب دینے کے ساتھ ہی ہماری کوشش ہے کہ عوام کی معمول کی زندگی میں کوئی خلل واقع نہ ہو۔