ایران پر جارحیت بلااشتعال ہے اوران حملوں کی کوئی وجہ اور بنیاد نہيں: روس
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i445173-ایران_پر_جارحیت_بلااشتعال_ہے_اوران_حملوں_کی_کوئی_وجہ_اور_بنیاد_نہيں_روس
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی نے آج ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیرپوتین سے ملاقات میں ایران پر غاصب صیہونی حکومت اور جرائم پیشہ امریکا کے حملوں سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر بات چيت کی۔
(last modified 2025-06-23T11:42:57+00:00 )
Jun ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران پر جارحیت بلااشتعال ہے اوران حملوں کی کوئی وجہ اور بنیاد نہيں: روس

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی نے آج ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیرپوتین سے ملاقات میں ایران پر غاصب صیہونی حکومت اور جرائم پیشہ امریکا کے حملوں سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر بات چيت کی۔

سحر نیوز/ ایران: روسی صدر پوتین نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران پر جارحیت بلااشتعال ہے اوران حملوں کی کوئی وجہ اور بنیاد نہيں ہے روسی صدر نے کہا کہ ایران پر حملوں کا کوئی جواز نہيں ہے انہوں نے کہا کہ روس ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کررہا ہے انہوں نے ایرانی وزیرخارجہ سے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ آپ اس وقت ماسکو میں ہیں اور اس سے ہمیں موقع ملا ہے کہ ہم موجودہ حالات کے بارے میں بات چیت اور اس صورتحال سے باہر نکلنے کے لئے آّپس میں تبادلہ خیال کرسکيں۔

روسی صدر نے کہا کہ ہم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ایران کے صدر کے لئے دل کی گہرائیوں سے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہیں اور ہماری نیک خواہشات سپریم لیڈر کی خدمت میں پہنچا دیجئے گا ۔ اس درمیان کریملین نے بھی اعلان کیا ہے کہ روس ایرانی عوام کی مدد کے لئے تیار ہے۔