قرآنی ہدایت اور رہبر انقلاب اسلامی کے حکم کے مطابق ایران کر رہا فوجی تیاری، جنرل فدوی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i446170-قرآنی_ہدایت_اور_رہبر_انقلاب_اسلامی_کے_حکم_کے_مطابق_ایران_کر_رہا_فوجی_تیاری_جنرل_فدوی
سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ قرآنی ہدایت اور رہبر انقلاب اسلامی کے حکم کے مطابق عسکری آمادگی کا عمل پوری قوت سے جاری ہے۔
(last modified 2025-08-04T14:34:07+00:00 )
Aug ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • قرآنی ہدایت اور رہبر انقلاب اسلامی کے حکم کے مطابق ایران کر رہا فوجی تیاری، جنرل فدوی

سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ قرآنی ہدایت اور رہبر انقلاب اسلامی کے حکم کے مطابق عسکری آمادگی کا عمل پوری قوت سے جاری ہے۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کی دفاعی تیاری صرف ایک عسکری عمل نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ ہے، جو کسی بھی صورت میں روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے یہ بات تہران میں شہید جنرل غلام علی رشید کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

جنرل فدوی نے واضح کیا کہ دفاعی آمادگی کا عمل قرآن کریم کی تعلیمات کا تقاضا اور رہبر انقلاب اسلامی کا صریح حکم ہے۔ یہ مشن جاری تھا، جاری ہے اور ان شاء اللہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران نے مختصر وقت میں جو عسکری کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ نہایت اطمینان بخش ہیں اور ان کامیابیوں کا تسلسل مستقبل میں جاری رہے گا۔

جنرل فدوی نے کہا کہ ایران کی سلامتی اور خودمختاری کی ضمانت دفاعی تیاریوں سے ہی ممکن ہے، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔