غزہ میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل عام، سپاہ پاسداران کی شدید مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i446407-غزہ_میں_صیہونی_فوجیوں_کے_ہاتھوں_صحافیوں_کا_قتل_عام_سپاہ_پاسداران_کی_شدید_مذمت
سپاہ پاسداران نے غزہ میں نامہ نگاروں پر حملے کو آزادی بیان پر حملہ قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-08-13T00:37:10+00:00 )
Aug ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۳:۵۷ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل عام، سپاہ پاسداران کی شدید مذمت

سپاہ پاسداران نے غزہ میں نامہ نگاروں پر حملے کو آزادی بیان پر حملہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسدران نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ غزہ ميں مظلوم فلسطینی عوام، عورتوں اور بچوں کی مظلومیت سے دنیا والوں کو آگاہ کرنے کے فرائض میں مصروف چھے شجاع اور فداکار نامہ نگاروں پر حملہ آزادی بیان اور انسانی اصولوں پر براہ راست حملہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اس ظالمانہ اقدام میں صرف انسانی حقوق کو نہیں بلکہ اقوام کے حقائق جاننے کے حق پر بھی حملہ کیا ہے۔
سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نامہ نگار اپنے قلم اور کیمرے کے ساتھ جھوٹ اور حقائق میں تحریف کے مقابلے میں کھڑے ہیں اور انسانی معاشرے  کو حقیقت حال سے باخبر رکھنے کی عظیم ذمہ داریاں اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں۔  بیان ميں کہا گیا ہے کہ بھیڑیا صفت، نسل پرست صیہونی حکومت نے ہمیشہ حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے اور یہ  دہشت گرد حکومت چاہتی ہے کہ  غزہ میں مظلوم عوام کے حق میں اس کے گھناؤںے جرائم کی تلخ حقیقت دنیا والوں تک نہ پہنچ سکے۔