ایرانی وزیرخارجہ اور آئی اے ای اے کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلی فونی گفتگو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i447399-ایرانی_وزیرخارجہ_اور_آئی_اے_ای_اے_کے_سیکریٹری_جنرل_کی_ٹیلی_فونی_گفتگو
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعے کے روز آئی اے ای اے کے سیکریٹری جنرل رافائل گروسی سے ٹیلی فونی گفتگو کرتے ہوئے اس تنظیم کے رویے پر سخت تنقید کی۔
(last modified 2025-09-20T00:28:37+00:00 )
Sep ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۳:۵۵ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیرخارجہ اور آئی اے ای اے کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلی فونی گفتگو

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعے کے روز آئی اے ای اے کے سیکریٹری جنرل رافائل گروسی سے ٹیلی فونی گفتگو کرتے ہوئے اس تنظیم کے رویے پر سخت تنقید کی۔

سحرنیوز/ایران: سید عباس عراقچی نے رافائل گروسی سے ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران فنی موضوعات کے بجائے سیاست کے گہرے بادل چھائے رہے جو کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے اہداف کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ایران نے ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے ہمیشہ سفارتکاری اور فنّی تعاون کی حمایت کی اور اس کا راستہ ہموار کیا تا کہ اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں تمام شبہوں کو دور کرسکے لہذا اب کسی بھی قسم کے دباؤ اور غیرمنصفانہ سیاسی اقدام کو برداشت نہیں کرے گا کیونکہ اس کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔