تہران میں عالمی سامراج کے خلاف قومی دن کا آغاز، عوام کی بھرپور شرکت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i448832-تہران_میں_عالمی_سامراج_کے_خلاف_قومی_دن_کا_آغاز_عوام_کی_بھرپور_شرکت
ملک بھر میں 4 نومبر عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کا آغاز ہوگيا ہے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں احتجاجی جلوس نکا لے جارہے ہیں۔
(last modified 2026-08-10T11:54:14+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran
  • تہران میں عالمی سامراج کے خلاف قومی دن کا آغاز، عوام کی بھرپور شرکت

ملک بھر میں 4 نومبر عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کا آغاز ہوگيا ہے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں احتجاجی جلوس نکا لے جارہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: عالمی سامراج کے خلاف جدو جہد کے قومی دن کے موقع پر تہران کے فلسطین اسکوائر سے شروع ہونے والے عوامی مارچ تہران میں واقع کے جاسوسی اڈے(سابق سفارت خانے) کی جانب بڑھا ہے جہاں مارچ ایک بڑے اجتماع میں تبدیل ہوجائے گا۔

مارچ کے شرکا مختلف بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں اور امریکہ اور دیگر سامراجی طاقتوں کے خلاف فلک  شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔  

شرکاء نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ، رہبر انقلاب اسلامی اور شہداء کی تصاویر بھی اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھی ہیں۔