روسی یونیورسٹیوں کے ایرانی طلبا کے وفد نے سینیئر نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i449317-روسی_یونیورسٹیوں_کے_ایرانی_طلبا_کے_وفد_نے_سینیئر_نائب_صدر_محمد_رضا_عارف_سے_ملاقات_کی
اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر نے جو شنگھائی وزرائے اعظم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو گئے ہیں، پیر کی شام روسی یونیورسٹیوں کے ایرانی طلبا کے نمائندوں سے ملاقات کی
(last modified 2025-11-18T04:04:48+00:00 )
Nov ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • روسی یونیورسٹیوں کے ایرانی طلبا کے وفد نے سینیئر نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر نے جو شنگھائی وزرائے اعظم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو گئے ہیں، پیر کی شام روسی یونیورسٹیوں کے ایرانی طلبا کے نمائندوں سے ملاقات کی

سحرنیوز/ایران:مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر محمد رضا عارف نے روسی یونیورسٹیوں کے ایرانی طلبا سے ملاقات میں، ایران – روس جامع اسٹریٹیجک معاہدے میں علمی تعاون سے متعلق شق کی اہمیت پر زور دیا۔

 انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ روسی یونیورسٹیوں میں ایرانی طلبا کے حالات کے بارے میں ایک جامع رپورٹ کی ضرورت ہے۔

 سینیئر نائب صدر محمد رضا عارف نے روسی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ایرانی طلبا کے مسائل کے جائزے اور اپنے ملک کے قوا‏عد و ضوابط کے مطابق ان کے حل کے لئے ایک ورکنگ گروپ کی تشکیل کی موافقت کی۔