سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ کا دورۂ ایران: ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ اہم ترین دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i449763-سعودی_عرب_کے_نائب_وزیر_خارجہ_کا_دورۂ_ایران_ایرانی_وزیر_خارجہ_کے_ساتھ_اہم_ترین_دوطرفہ_اور_علاقائی_مسائل_پر_تبادلۂ_خیال
سعودی نائب وزیر خارجہ سعود بن محمد الساطی آج ایران کے دورے پر تہران پہنچے اور ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
(last modified 2025-11-30T09:10:35+00:00 )
Nov ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ کا دورۂ ایران: ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ اہم ترین دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال

سعودی نائب وزیر خارجہ سعود بن محمد الساطی آج ایران کے دورے پر تہران پہنچے اور ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ سعود بن محمد الساطی اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں اہم ترین دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گيا۔ یہ ملاقات تہران میں وزارت خارجہ میں انجام پائی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

سعودی نائب وزیر خارجہ سعود بن محمد الساطی کا دورۂ تہران دونوں ممالک کے درمیان سفارتی مشاورت کا ایک تسلسل ہے اور اس کا مقصد دو طرفہ تعلقات اور مقبوضہ فلسطین، لبنان اور شام کی صورت حال سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔