حالیہ بدامنی ایرانی قوم کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی شرمناک شکست کا تسلسل: ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i451554-حالیہ_بدامنی_ایرانی_قوم_کے_خلاف_امریکہ_اور_صیہونی_حکومت_کی_شرمناک_شکست_کا_تسلسل_ایرانی_پارلیمنٹ_کے_قومی_سلامتی_کمیشن_کے_سربراہ_ابراہیم_عزیزی
ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے حالیہ بدامنی کو ایرانی قوم کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی شرمناک شکست کا تسلسل قرار دیا ہے۔
(last modified 2026-01-20T07:45:32+00:00 )
Jan ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • حالیہ بدامنی ایرانی قوم کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی شرمناک شکست کا تسلسل: ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی

ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے حالیہ بدامنی کو ایرانی قوم کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی شرمناک شکست کا تسلسل قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ان دنوں غیر ملکی میڈیا جو اعداد و شمار پیش کر رہا ہے وہ اس کی مہم جوئی کا تسلسل ہے اور امریکیوں کے فریب کارانہ رویئے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ابراہیم عزیزی نے صیہونی حکومت اور امریکہ کی جانب سے ایران میں حالیہ مجرمانہ کارروائیوں کے بارے میں کہا کہ اس کی سب سے اہم وجہ ایرانی قوم کے خلاف بارہ روزہ جنگ میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی عبرتناک شکست ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بارہ روزہ جنگ کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کو تقسیم کرنا اور اس کا تختہ الٹنا تھا مزید کہا کہ ایرانی قوم کی شاندار اور فیصلہ کن موجودگی نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ابراہیم عزیزی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران میں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے قتل و غارت گری امریکہ اور صیہونی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کہا کہ آج بھی غلط اعداد و شمار کا سہارا لیا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بات زوردے کر کہی کہ ان دنوں غیر ملکی میڈیا جو اعداد و شمار بتا رہا ہے وہ سراسر غلط ہیں۔