عراق میں شہید رہبر کے جلوس جنازہ کے موقع پر بدھ کو سرکاری تعطیل کا اعلان
عراقی وزیر اعظم علی فالح الزیدی نے شہید رہبر انقلاب اسلامی کے جلوس جنازہ کے موقع پر بدھ کے دن عراق بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے دفتر کے میڈیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم علی فالح الزیدی نے شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای جلوس جنازہ کے موقع پر بدھ کے دن عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
دریں اثنا، عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پورا ملک شہید رہبر انقلاب اسلامی کے استقبال کے لیے تیار ہے۔
عراقی حکام کے مطابق بدھ کی صبح، مقامی وقت کے مطابق، 6 بجے کوفہ سے نجف تک اور دوپہر کے بعد 4 بجے کربلائے معلیٰ میں حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ کے روضہ ہائے اقدس پر شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے جلوس جنازہ کا انعقاد کیا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel