اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر قومی سلامتی کونسل کے اراکین میں اتفاق: صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454670-اسلام_آباد_مفاہمتی_یادداشت_پر_قومی_سلامتی_کونسل_کے_اراکین_میں_اتفاق_صدر_مملکت_ڈاکٹر_پزشکیان
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت پر اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سبھی اراکین کے درمیان اتفاق رائے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2026-08-18T14:28:38+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر قومی سلامتی کونسل کے اراکین میں اتفاق: صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت پر اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سبھی اراکین کے درمیان اتفاق رائے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت پر اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سبھی اراکین کے اتفاق رائے کے ساتھ دستخط کئے گئے ہیں اور اس تعلق سے کونسل کے سبھی اراکین میں یکجہتی پائی جاتی ہے۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اتوار 2 اگست کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کرکے لکھا ہے کہ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سبھی اراکین کے اتفاق رائے کا نتیجہ تھا اور اس پر کونسل کے سبھی اراکین میں یکجہتی پائی جاتی ہے۔

صدر مملکت نے لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ یہ مفاہمتی یاد داشت مستقبل میں ہمارے خارجہ تعلقات کی بنیاد ہوگی۔

انھوں نے لکھا ہے کہ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ دشمن کو اس مفاہمتی یاد داشت کی پابندی پر مجبور کریں جس پر اس نے دستخط کئے ہیں۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وضاحت کی ہے کہ اس مفاہمتی یاد داشت سے ہمارے ملک، علاقے اور ہمارے اتحادیوں کی سلامتی کی سطح بڑھے گی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel