حماس کے شہید لیڈر اسماعیل ہنیہ کی دوسری برسی: ایرانی وزارت خارجہ کا اہم بیان
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے شہید اسماعیل ہنیہ کی دوسری برسی پر ایک بیان جاری کرکے فلسطینی اہداف کی حمایت پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تحریک حماس کے شہید لیڈر اسماعیل ہنیہ کی دوسری برسی پر اپنے بیان میں عالمی برادری سے غزہ اور غرب اردن کے مظلوم فلسطینی عوام کو مظالم اور رنج و الم سے نجات دلانے کے لئے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے اپنے اس بیان میں فلسطینی اہداف و مقاصد کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے، غاصب صیہونی حکام کے جرائم پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ دو سال قبل انہیں ایام میں حماس کے شجاع اور مجاہد رہنما اسماعیل ہنیہ فلسطین کی عزت و آزادی کی راہ میں، غاصب اور نسل کشی کے جرائم کے مرتکب، جلاد صیہونی حکام کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ظلم، غصب اور استعمار کے مقابلے میں عالمی استقامتی محاذ اور فلسطین کی صابر اور پائیدار قوم کی آواز میں آواز ملا کر شہید اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ ملت فلسطین کو حق خود ارادیت ملنے، مقبوضہ فلسطین کی آزادی نیز ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک کہ جس کا دارالحکومت قدس شریف ہو، بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور مظالم کے خلاف مجاہدت کی راہ حق جاری رہے گی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel