رہبر انقلاب اسلامی کا حکمت آمیز موقف نظام کے سبھی ذمہ داروں کا نصب العین: ماہرین کی کونسل
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454680-رہبر_انقلاب_اسلامی_کا_حکمت_آمیز_موقف_نظام_کے_سبھی_ذمہ_داروں_کا_نصب_العین_ماہرین_کی_کونسل
ماہرین کی کونسل، مجلس خبرگان، کی پریزائیڈنگ کمیٹی نے ایک بیان جاری کرکے، مقدس اتحاد کی حمایت اور تحفظ کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کے موقف کو نظام کے سبھی ذمہ داروں کا نصب العین  قرار دیا ہے۔
(last modified 2026-08-16T07:55:59+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کا حکمت آمیز موقف نظام کے سبھی ذمہ داروں کا نصب العین: ماہرین کی کونسل

ماہرین کی کونسل، مجلس خبرگان، کی پریزائیڈنگ کمیٹی نے ایک بیان جاری کرکے، مقدس اتحاد کی حمایت اور تحفظ کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کے موقف کو نظام کے سبھی ذمہ داروں کا نصب العین  قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ماہرین کی کونسل، مجلس خبرگان رہبری کی پریزائیڈنگ کمیٹی نے پیر 3 اگست کو ایک بیان جاری کرکے، اربعین حسینی کی تعزیت پیش کی اور شہید رہبر انقلاب کے جلوس جنازہ میں ایران اور عراق دونوں ملکوں کے حکام اور عوام کی پرشکوہ شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے، اس کو امریکہ، صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے مقابلے میں استقامت کی علامت قراردیا ہے۔

بیان میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے حکمت آمیز، امید افزا اور رہنما بیانات کو ملک و نظام کے سبھی ذمہ داروں کی جانب سے اپنے لئے نصب العین قرار دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔  

اس بیان میں موجودہ حالات اور امریکہ کی جانب سے مفاہمتی یاد داشت کی مسلسل خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ ان خلاف ورزیوں نے ثابت کردیا ہے کہ امریکی حکومت پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا اور ملت ایران کے حقوق کے حصول کے لئے ہر اقدام، رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائیوں اور تدابیر کے دائرے میں رہتے ہوئے انجام دینے کی ضرورت ہے۔  

 مجلس خبرگان کی پریزائیڈنگ کمیٹی کے بیان میں ملک کی سیکورٹی اور عزت و شرف کے دفاع کے لئے ملت ایران اور مسلح افواج کی آمادگی کی قدردانی کی گئی ہے اور دشمنوں کے مقابلے میں ان کی مقاومت کی حمایت پر زور دیا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel