اردن میں دہشت گرد امریکی فوجی چھاؤنی پر سپاہ پاسداران کا جوابی حملہ، زبردست نقصان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456016-اردن_میں_دہشت_گرد_امریکی_فوجی_چھاؤنی_پر_سپاہ_پاسداران_کا_جوابی_حملہ_زبردست_نقصان
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اردن میں امریکی بحریہ کی ایک چھاؤنی پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کرکے زبردست نقصان پہنچایا ہے۔
(last modified 2026-09-04T22:03:07+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۶ Asia/Tehran
  • اردن میں دہشت گرد امریکی فوجی چھاؤنی پر سپاہ پاسداران کا جوابی حملہ، زبردست نقصان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اردن میں امریکی بحریہ کی ایک چھاؤنی پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کرکے زبردست نقصان پہنچایا ہے۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ رابطۂ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ اردن میں دہشت گرد امریکی بحریہ کی چھاؤنی تبتین کیمپ پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کرکے بہت سے امریکی فوجیوں کو واصل جہنم کردیا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ رابطۂ عامہ کے بیان میں آیا ہے کہ دلیر اور مبعوث ایرانی عوام! امریکہ کی شکست خوردہ دہشت گرد فوج سپاہیان اسلام سے براہ راست مقابلے سے عاجز ہے اور اس نے سیریک میں شادی کی ایک تقریب پر وحشیانہ حملہ کرکے، شادی میں شریک، عام شہریوں کو خاک وخون میں غلطا کردیا۔

دہشت گرد امریکی فوج کے اس وحشیانہ حملے میں تقریباً پچاس عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے اور میناب پرائمری اسکول نیز لامرد پر وحشیانہ امریکی حملوں کی یاد تازہ ہوگئی۔

بچوں کی قاتل دہشت گرد امریکی حکومت  کے اس حملے میں کم سے کم ایک معصوم بچہ شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جس سے بچوں سے امریکی حکومت کی دشمنی ایک بار پھر واضح ہوگئی۔

اس وحشیانہ حملے کے جواب میں سپاہ کی ایرواسپیس فورس کے دلیر غازیوں نے یا رسول اللہ کے مقدس کوڈ ورڈ کے ساتھ اردن میں امریکی بحریہ کی چھاؤنی، تبتین کیمپ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کرکے بہت سے امریکی فوجیوں کو واصل جہنم کردیا اور دشمن کی اہم فوجی تنصیبات نیزمتعدد فوجی ہیلی کاپٹرتباہ کردیئے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ دشمن کے مراکز پر جوابی حملے جاری ہیں۔   

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel