ایران کی نئی اسٹریٹیجی تمہاری بنیاد ہی ختم کر دے گی: جنرل محسن رضائی کا امریکیوں کو انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456032-ایران_کی_نئی_اسٹریٹیجی_تمہاری_بنیاد_ہی_ختم_کر_دے_گی_جنرل_محسن_رضائی_کا_امریکیوں_کو_انتباہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری، جنرل محسن رضائی نے امریکیوں کو انتباہ دیا ہے کہ ایران کی نئی اسٹریٹیجی ان کی بنیاد ہی ختم کردے گی۔
(last modified 2026-09-04T22:03:07+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کی نئی اسٹریٹیجی تمہاری بنیاد ہی ختم کر دے گی: جنرل محسن رضائی کا امریکیوں کو انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری، جنرل محسن رضائی نے امریکیوں کو انتباہ دیا ہے کہ ایران کی نئی اسٹریٹیجی ان کی بنیاد ہی ختم کردے گی۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے بدھ کو امریکیوں کو انتباہ دیا ہے کہ عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ میدان جنگ، سفارت کاری اور اقتصادی محاصرے کا مقابلہ کرنے میں ایران کی نئی حکمت عملی نے تمہاری بنیاد ختم کردی۔

جنرل محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "یہ ہاتھ پیر مارنا اس جہنم سے تمہیں نہیں نکال سکے گا جو تم نے خود اپنے لئے بنایا ہے بلکہ عنقریب دیکھ لوگے کہ میدان جنگ، سفارت کاری اور اقتصادی محاصرے کے مقابلے میں ایران کی نئی حکمت عملی نے تمھاری بنیادیں ہی ختم کردی ہیں۔     

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel